لائف اسٹائل

اجے اور اکشے کا ٹکراؤ

بولی وڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ وہ اور اکشے کمار نہیں چاہتے کہ ان دونوں کی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوں۔

بولی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ان کی فلم 'ایکشن جیکسن' اور اکشے کی فلم 'ہالی ڈے' کی ریلیز کئے جانے کی تاریخ اتفاق سے ایک ہی ہوگئی ہے۔

لیکن اس معاملے میں نہ ہی اجے شامل ہیں اور نہ ہی اکشے بلکہ اس بات کا فیصلہ ان کے فلم پروڈیوسرز کر رہے ہیں۔

ہالی ڈے کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے چھ جون کو فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ 'ایکشن جیکسن' کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ پہلے انہوں نے تاریخ ڈیسائیڈ کی تھی۔

اس معاملے میں اجے کا کہنا ہے کہ پہلے ہم نے 'ایکشن جیکسن' کو پہلی مئی کو ریلیز کرنا تھا، لیکن 'ہالی ڈے' کے پروڈیوسر نے بھی پہلی مئی کا انتخاب کیا۔

اسی وجہ سے ہم نے پہلی مئی کے بجائے چھ جون کا انتخاب کیا، لیکن اب انہوں نے بھی چھ جون کو فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اجے دیوگن کی 'سن آف سردار' اور شاہ رخ خان کی 'جب تک ہے جان' ایک ساتھ ریلیز ہوئی تھی جو تجربہ خوشگوار ثابت نہیں ہوا تھا۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا