دنیا

تنزانیہ: ہیروئن اسمگلنگ پر چار پاکستانی گرفتار

تنزانیہ پولیس نے آٹھ ایرانی اور چار پاکستانی باشندوں کو 200 کلو گرام ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

دارالسلام: تنزانیہ کی انسداد منشیات پولیس نے آٹھ ایرانی اور چار پاکستانی باشندوں کو 200 کلو گرام ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ ملزمان کے قبضے میں پائی گئی ہیروئن کی یورپی مارکیٹ میں قیمی ایک کروڑ یورو ہے۔

تنزانیہ پولیس کے ترجمان گوڈفرے زووہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ملزمان کو منگل کی صبح گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ زنزبر کے جزیرے سے دارالحکومت دارالسلام آرہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی اس کے بعد کی جائے گی۔کینیڈین میڈیا کے مطابق 1.5 ٹن ہیروئن کو تنزانیہ کے سمندر میں ضائع کیا جاچکا ہے۔