مشرف خصوصی عدالت کا سامنا کرنے کا 'ارادہ' رکھتے ہیں، ترجمان
اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے موکل خصوصی عدالت میں پیش ہونے کے 'ارادے' اظہار کیا ہے۔
ستر سالہ مشرف ان دنوں 2007ء میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر بغاوت کے چارجز کا سامنا کررہے ہیں جس کی سزا موت بھی ہوسکتی ہے۔
ترجمان رضا بخاری نے ایک اعلامیے میں کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ سابق صدر مشرف نے بیل حاصل کرلی ہے اور خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرف نے ضمانتی مچلکوں پر لکھا ہے کہ وہ خصوصی عدالت کے اختیار کو نہیں مانتے لیکن قانون کی حکمرانی کی خاطر وہ عدالت کے سامنے حاضر ہوں گے۔
یہ قیاس آرئیاں جاری تھیں کہ دل کے امراض میں گھرے مشرف کو بیرون ملک طبی امداد حاصل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔
مشرف کا نام 'ایگزٹ کنٹرول لسٹ' میں بھی درج ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پاکستان کو چھوڑ نہیں سکتے۔
خیال رہے کہ نواز شریف کی حکومت بار بار یہ بات کہہ چکی ہے کہ مشرف کو عدالتوں کا سامنا کیے بغیر پاکستان سے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔