سوچی میں ونٹر اولمپکس
سرمائی کھیلوں کا یہ میلہ سوچی کی وادی میں سترہ روز تک جاری رہیگا جس میں 87 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
انتظار کی گھڑیاں بس ختم ہونے کو ہیں، سالوں کا سفر مہینوں سے گھٹ کر ہفتوں اور اب دنوں پر آگیا ہے، روس کے شہر سوچی کے برف سے ڈھکے پہاڑ ان سرگوشیوں کے گواہ بننے جارہے ہیں جہاں جمعے کے روز ونٹر اولمپک گیمز 2014 کی افتتاحی تقریب منعقد ہونے جا رہی ہےاور یہ گیمز 23 فروری تک جاری رہیں گے۔