لائف اسٹائل

سلمان خان پھر نمبر ون

بولی وڈ اسٹار نے کنگ خان اور امیتابھ بچن کو فیس بک فینز کی تعداد میں مات دے دی ہے۔
Welcome

سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان لفظی جنگ تو چلتی ہی رہتی ہے جس میں کبھی سلمان تو کبھی شاہ رخ کا پلڑا بھاری رہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی دونوں بولی وڈ سٹارز کے درمیان فینز کی تعداد پر مقابلہ بہت سخت جا رہا ہے۔

فیس بک پر سلمان خان کے پرستاروں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ ٹوئیٹر پر ان کے پرستار بھی پچاس لاکھ کے قریب ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق فیس بک پر دبنگ خان کے فین کلب میں ان کے پرستاروں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اس طرح سلمان خان نے فیس بک فین کلب میں شاہ رخ کا ریکارڈ توڑ دیا جن کے فین کلب میں پرستاروں کی تعداد 60 لاکھ ہے۔

میگا سٹار امیتابھ بچن کے پرستاروں کی تعداد 80 لاکھ ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان 2013 میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے گئے بولی وڈ سٹار تھے۔