سانحہ راولپنڈی: 26 مشتبہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ
مبینہ ملزمان پر سولہ نومبر کے واقعہ میں لوٹ مار ، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے الزامات ہیں۔
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سولہ نومبر کے راولپنڈی واقعہ میں ملوث مشتبہ 26 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یاد رہے کہ سولہ نومبر کو راولپنڈی میں واقع راجہ بازار میں یوم عاشورہ کے موقع پر ماتمی جلوس کے دوران دو گرپوں میں تصادم کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ کم از کم پچاس زخمی ہو گئے تھے۔
راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رانا مسعود اختر نے سانحہ راولپنڈی میں ملوث مبینہ ملزمان کے مقدمے کی سماعت کی ۔ سماعت میں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مبینہ ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
مبینہ ملزمان پر واقعہ میں لوٹ مار ، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے الزامات ہیں۔