مستونگ: دو قبائل میں تصادم، پانچ افراد ہلاک
مستونگ کے علاقے دشت میں پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔
مستونگ: مستونگ کے علاقے دشت میں دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈان نیوز نے لیویز کے حوالے سے بتایا کہ دشت کے علاقے مروو میں دو قبائل کے درمیان خونریز تصادم کے نیتجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔
تصادم اس وقت شروع ہوا جب کوئٹہ میں گاہی خان چوک میں بس پر فائرنگ کے نیتجے میں دو ہلاک ہونے والے افراد کی میتیں علاقے میں پہنچیں۔
دونوں قبائل کے مسلح افراد نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
لیویز نے علاقے میں پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔