میڈونا پھر نمبر ون
گلوکار نے پیسے کمانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور 12 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کما لیے۔
عمر چاہے کتنی بھی زیادہ ہوگئی ہو مگر امریکی گلوکارہ میڈونا نے کمانے کے معاملے میں آج کی نسل کے ہر گلوکار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق عمر کی چھٹی دہائی میں موجود میڈونا نے ایک سال کے عرصے کے دوران 125 ملین ڈالرز کما کر سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔