• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

چمن میں نیٹو کنٹینر کا ڈرائیور قتل

شائع June 7, 2013

پاک افغان سرحد پر نیٹو کنٹینر۔ فائل تصویر
پاک افغان سرحد پر نیٹو کنٹینر۔ فائل تصویر

کوئٹہ: پولیس کے مطابق جمعے کے روز مسلح دہشتگردوں نے چمن کے مقام پر نیٹو کنٹینرز لے جانے والے ایک ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق چارشرپسند دو موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے پاک افغان سرحد پر واقع چمن کے علاقے میں امریکہ اور نیٹو کیلئے چمن کے راستے تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کے ڈرائیور کو نشانہ بنایا جو ہلاک ہوگیا۔

واردات کے بعد شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ چمن میں واقع گرڈ سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ان کے مطابق کنٹینر میں نیٹو اور امریکی افواج کیلئے تیل موجود تھا۔ واقعے کے بعد فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور واقعے کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ فی الحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Gharib Jun 07, 2013 05:33pm
Ek bechara driver jo apne gharwalon ke lye container chala raha tha,to kya agar container nato ki thee. Koi in badbakhton se kahe ke yeh masoom to sirf ek driver tha, kyon us ko maar diya. Dhamki dete, ghar bhej dete, magar kya kiya, wahee jo Islam main mana hai kyon ke ek insaan ko maarna saare insaano ki maarne ki barabar hai. Allah in dehshatgardon ko barbaad kare.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024