• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جیا کی خود کشی: محبت میں ناکامی؟

شائع June 7, 2013

بالی وڈ اداکار جیا خان۔- فائل فوٹو
بالی وڈ اداکار جیا خان۔- فائل فوٹو

ممبئی: ہندوستانی اداکار جیا خان کی خودکشی کا راز ابھی تک کھل نہیں سکا ہے۔

تاہم جیا کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی جان بالی وڈ میں ناکامی اور اداکار ادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کے ساتھ  لو افیئر نے لی ہے۔

ان کے مطابق، جیا کچھ عرصہ سے پریشان تھی اور اکثر اوقات اس کا موڈ خراب رہتا تھا جس کو نفسیاتی بیماریوں کی اصطلاع میں موڈ سوئینگنز کہا جاتا ہے۔

خودکشی کے روز بھی اداکار حیدر آباد میں 22 سالہ سورج سے مل کر واپس آئی تھی، ان دونوں کے درمیان دوستی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے ذریعے شروع ہوئی تھی۔

پولیس نے سورج کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے جس کے مطابق ان کے اور جیا کے تعلقات خوشگوار تھے تاہم جیا کی والدہ ربیعہ کے مطابق، 'میری بیٹی کے مرنے سے قبل دو مہینوں سے سورج کے ساتھ کوئی ناراضگی چل رہی تھی تاہم وہ براہ راست سورج کا نام لینے سے کتراتی تھی'۔

واضح رہے کہ پولیس کو جیا کے اپارٹمنٹ سے نیند آور ہربل ادویات بھی ملی ہیں جبکہ ان کا لیپ ٹاپ اور سیل فون قبضے میں لے کر شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جیاں خان کے پوسٹ مارٹم کے بعد گزشتہ بدھ کو ان کی تدفین کر دی گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

جیا خان: خود کشی کی تفتیش — NewsPK.net Jun 12, 2013 06:57pm
[…] خان کے مبینہ خط میں خودکشی کی وجہ ناکام محبت بتائی گئی ہے لیکن اس میں نام لے کر محبوب کا ذکر نہیں کیا […]

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024