غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 11.457 ارب ڈالر رہ گئے

فائل فوٹو۔۔۔۔
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے کے آخر 31 مئی تک ملک میں موجود زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت گیارہ ارب 45 کروڑ ڈالر رہی جو گذشتہ ہفتے کے زر مبادلہ$11.623 گیارہ ارب باسٹھ کروڑ کےمقابلے میں سولہ کروڑ ڈالر کم ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتیس مئی کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت چھ ارب انتالیس کروڑ ڈالر رہی جبکہ2012/13 کے مالی سال میں پہلے دس مہینوں میں زرمبادلہ کے ذخائر 11.57 ارب ڈالر تھے جبکہ گزشتہ سال زر مبادلہ کے ذخائر 10.87 ارب ڈالر تھے۔