• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm

جب آرمی چیف کے گزرنے کیلئے وزیرِ اعظم کو روکا گیا

شائع June 5, 2013

پاکستان میں طاقت کا اصل محور کون ،وزیرِ اعظم یا آرمی چیف۔ فائل تصویر
پاکستان میں طاقت کا اصل محور کون ،وزیرِ اعظم یا آرمی چیف۔ فائل تصویر

اسلام آباد: آج پانچ جون کے تاریخی دن ایک جمہوری حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد اقتدار دوسری جمہوری حکومت کے حوالے کیا گیا اور قوم پرُ امید تھی کہ اب ملک میں فوج کی بالا دستی قائم نہیں رہے گی۔ لیکن کم ازکم شہرِ اقتدار کی سڑکوں پر صورتحال اس کے برعکس ہی رہی ۔

جیسے ہی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ وزیرِ اعظم نواز شریف بدھ کو تقریبِ حلف برداری کیلئے ایوانِ صدر کی جانب روانہ ہوئے ، انہیں اسلام آباد کی سڑکوں پر ایک اہم حقیقت کا سامنا کرنا پڑا۔

لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستان میں حقیقی طاقت کا مالک کون ہے؟ وزیرِ اعظم یا آرمی چیف؟ نظری اعتبار سے آرمی چیف ایک بائیس گریڈ کے افسر کو جوابدہ ہے۔ لیکن عملی طور پر وہ ملک میں کسی منتخب یا غیر منتخب شخص سے کہیں زیادہ طاقت رکھتے ہیں۔

بدھ کو میاں نوازشریف کے وزیرِ اعظم بننے کے فوراً بعد اس حقیقت کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے  بعد وزیرِ اعظم پنجاب ہاؤس پہنچے۔

وزیرِ اعظم کو صدر آصف علی زرداری سے حلف لینے کیلئے چار بجے تک ایوانِ صدر تک پہنچنا تھا۔

تقریبِ حلف برداری میں ، تینوں مسلح افواج کےسربراہان، سیاسی جماعتوں کے رہنما، سفارت کار اور سینیئر سول اور ملٹری افسران نے شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ نون ( پی ایم ایل این) کے ذرائع اورعینی گواہان نے بتایا کہ پنجاب ہاؤس سے سب سے پہلے خاتونِ اول کلثوم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم صفدر کا قافلہ گزرا۔ ان کے پیچھے حمزہ شہباز اور حسن نواز کی گاڑیاں تھیں۔

وزیرِ اعظم نواز شریف کا موٹر کیڈ اپنے اہلِ خانہ کی گاڑیوں سے قریب موجود تھا۔ جیسے ہی ان کا قافلہ مرگلہ روڈ سے متصل پنجاب ہاؤس کے بیرونی بیریئر کے پاس پہنچا۔ ایک فوجی کمانڈو نے پوری قوت سے سیٹی بجاتے ہوئے ان کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔

نتیجتاً وزیرِ اعظم کا کاررواں رک گیا اور یہ دورانیہ دو سے تین منٹ کا تھا۔

کمانڈو وہیں موجود رہا اور اس امر کی تصدیق کی کہ آرمی چیف کے کاررواں کو گزرنے کیلئے کوئی رکاوٹ موجود نہیں ۔ اس نے چیف آف آرمی سٹاف کے گزرجانے کے بعد ہی پنجاب ہاؤس سے گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دی۔

کیا یہ محض اتفاق تھا ، حتمی  طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ پی ایم ایل این کا کوئی رہنما اس پر گفتگو کیلئے تیار نہیں، لیکن شاید نو منتخب وزیرِ اعظم نے اپنے قریب ترین دوستوں سے اس کا ذکر کیا ہوگا۔

تبصرے (9) بند ہیں

TASNEEM AKHTAR KHAN Jun 06, 2013 08:11am
Not a big deal, after all Mian Nawaz Sharif had absolute majority and as such he should not be worried about if his motorcade was stopped so that PAK could pass by and also there was no need to make an issue of this situation. We should move forward leaving behing such issues. Its about time, we change our mentality for the sake of better and prosperous Pakistan. What had happened in the past had to be left alone and look forward.
فاروق احمد Jun 07, 2013 04:01am
دنیا کے ہر ملک کی مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کرنے کے لیئے ہوتی ہے پاکستان وہ خوش نصیب؟ ملک ہے جس کی مسلح افواج کے پاس ایک ملک بنام پاکستان موجود ہے
Imran Shaheen Jun 08, 2013 12:06pm
I think it was an intentional episode by the Pak Army just to make realise the elected Prime Minister of Pakistan that we still hold the real power. The power cult in Army is the basic hindrance in the development of this country. They are responsible for all the crisis and miseries of this Nation.
Read All Comments

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025