• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نگراں کابینہ کے لیے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کی منظوری

شائع June 5, 2013

نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو۔ فائل فوٹو

کراچی: نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے اپنے اور نگراں کابینہ کے ارکان کے لیے ایک ممنوعہ اور چار غیر ممنوعہ ہتھیاروں کے لائسنس کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب سے محض ایک دن قبل کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سمری چند روز قبل نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان کی جانب سے بھیجی گئی تھی جسے آج صبح وزیر اعظم کو دیے گئے گارڈ آف آنر سے چند گھنٹے قبل منظور کر لیا گیا۔

بدھ کو مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے تیسری دفعہ وزیر اعظم منتخب ہونے سے قبل انہوں نے سرکاری رہائش چھوڑ دی ہے۔

اسلحہ لائسنس کی منظوری پر بیورو کریسی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم کسی نے بھی اس حوالے سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ نگراں وزیر قانون احمر بلال صوفی نے یہ کہہ کر لائسنس لینے سے نکار کر دیا کہ انہیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024