• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

الوداع تحریک انصاف؟

شائع June 4, 2013

fauziakasuri-670
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری۔ تصویر بشکریہ انصاف ڈاٹ پی کے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک مرکزی رہنما نے پارٹی ٹکٹوں کی ’غیر منصفانہ‘ تقسیم کے باعث پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔

تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر رہ چکی فوزیہ قصوری دعویٰ کرتی ہیں کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر انہیں نظر انداز کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر انے پیغام میں فوزیہ کا کہنا تھا کہ انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے نظر انداز کیا گیا ہے جنہوں نے انکے خدشات کا جواب تک نہیں دیا۔

https://twitter.com/FauziaKasuri/status/341026927466905600

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ خواتین کی نشستوں پر شفاف طریقے سے ٹکٹ تقسیم نہیں کیے گئے۔

انکے اعتراضات میں ڈاکٹر شیریں مزاری کو ٹکٹ دینا بھی شامل ہے جنہوں نے عام انتخابات سے صرف چھ ماہ قبل پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی تھی۔

گزشتہ ہفتے فوزیہ نے پارٹی قائد عمران خان سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم بظاہر انہیں جواب نہیں ملا۔

ادھر پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں فوزیہ قصوری کی جانب سے تحریر شدہ شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ٹوئٹر میں اپنی پوسٹ میں فوزیہ کا کہنا ہے ’پارٹی مجھے جانے کے اشارے دے رہی ہے‘ جس پر فوری طور پر شفقت محمود نے انہیں پارٹی نہ چھوڑنے کی درخواست کی۔

https://twitter.com/Shafqat_Mahmood/status/341274323794944000

یہ مسئلہ گزشتہ چند دنوں سے پاکستان کے نامور ٹاک شوز میں موضوع بحث بنا ہوا ہے جس میں فوزیہ کے معاملے اور تحریک انصاف کی اندرونی سیاست کے امور کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا عمران خان نے رپوڑٹوں کے مطابق، پی ٹی آئی رہنما کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف میں خدمات سرانجام دینے کے لیے اپنی امریکی شہریت ترک کردی تھی۔

پی ٹی آئی الیکشنز کے بعد تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری تاہم پنجاب میں زیادہ نشستیں حاصل نہ کرنے کی وجہ سے اپنی حکومت نہ بنا پائی۔

صوبہ پنجاب کو پاکستان مسلم لیگ نواز کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے اور حالیہ انتخابات کے نتائج سے اس بات کو مزید تقویت ملتی ہے۔

ن لیگ ہی کی طرح پی ٹی آئی کے بھی مرکزی رہنما پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ محدود نشستیں ہونے کے باعث صرف دو خواتین، مزاری اورآئلہ ملک، کو قومی اسمبلی کے لیے نامزد کیا گیا جبکہ فوزیہ کو نظر انداز کردیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

bhurral Jun 05, 2013 04:50pm
bye bye fozi aapi NA JANAY KONSI MAJBOORION KA QAIDI HU WO MAIRA SAATH CHOOR GAYA HAI USAY BURA NA KAHO

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024