• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہندی فلموں کی ایکٹر جیاخان نے خوکشی کرلی

شائع June 4, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

ممبئی: ہندوستانی  میڈیا پر کی رپورٹس کے مطابق 25 سالہ جیا خان نے پیر کی رات ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع اپنے فلیٹ میں مبینہ طور پر خودکشی کی، تاہم پولیس نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ وہ اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس حکام  کے مطابق جیا خان کو مردہ حالت میں ممبئی کے کوپر اسپتال لایا گیا، مگر ان کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ان موت کے بعد میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ جیا خان کافی دنوں سے ذہینی تناؤ کا شکار تھیں۔

پچیس سالہ اداکارہ جیاخان نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا، وہ عامرخان کی فلم گنجنی میں جلوہ گرہوئیں۔

اس کے علاوہ جیا خان نے اکشے کمارکی فلم ہاؤس فل میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے۔

تاہم رام گوپال ورماکی فلم نشبد میں امیتابھ کے مقابل کام کرکے شہرت حاصل کی۔

برطانیہ میں پروان چڑھنے والی جیاخان حالیہ دنوں میں اپنی والدہ ربیعہ کے ساتھ ممبئی منتقل ہوئی تھیں۔

انہیں فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024