• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جینیفر لوپیز چوتھی شادی کے لیے تیار

شائع May 30, 2013

ہالی وڈ گلوکار جینیفر لوپیز اور کیسپر۔- فائل فوٹو
ہالی وڈ گلوکار جینیفر لوپیز اور کیسپر سمارٹ۔- فائل فوٹو

لاس اینجلس: ہالی وڈ گلوکار جینیفر لوپیز نے اپنے دوست کیسپر سمارٹ سے شادی کا ارادہ ظاہر کردیا۔

گلوکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے دوست کیسپر ہی وہ شخص ہیں جن کی انہیں تلاش تھی۔

جینیفر نے کہا کہ وہ ان سے عمر میں کم ہیں لیکن کیسپر کے ساتھ وہ خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں ان کی شخصیت متاثر کن ہے اور وہ ہمیشہ ہرمعاملے میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ،کیسپر کو وہ اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار کی ماضی میں تین شادیاں ہوچکی ہیں اور تینوں سے ہی ذاتی اختلافات کے باعث علیحدگی ہوگئی ان کے تیسرے شوہر مارک انتھونی سے ان کے دو جڑواں بچے مارک اور ایمی ہیں۔

جینیفر نے مزید کہا کہ ان کے بچوں نے کیسپرکو اپنے والد کا درجہ دے دیا ہے، کیسپر ان کا اور ان کے بچوں کا بہت دھیان رکھتے ہیں وہ خوش قسمت ہیں کہ کیسپر ان کی زندگی کا حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024