• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث نہیں، اسد رؤف

شائع May 29, 2013

پاکستانی امپائر اسد رؤف۔ فائل فوٹو
پاکستانی امپائر اسد رؤف۔ فائل فوٹو

لاہور: آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں نام آنے کے بعد پہلی مرتبہ امپائر اسد رؤف نے میڈیا کے سامنے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوے اپنے اوپر لگاتے گئے سپاٹ فکسنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا اور الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا-

اُن کا کہنا تھا کہ پیسہ کبھی بھی ان کا مطمع نظر نہیں رہا- وہ کبھی فکسنگ میں ملوث نہیں رہے اور وہ اس معاملے پر اپنا موقف اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پیش کریں گے- جس کے بعد وہ میڈیا نمائندوں کے سوالوں پر جواب دیے بغیر وہ اٹھ کر چلے گئے-

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل سے ان کے نام کا اخراج کھیل کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا اور انھیں اس معاملے میں آئ سی سی سے کوئی شکایات نہیں-

وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے آئ سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے ہر ممکن تعاون کریں گے تاکہ اس معاملے میں ان کا نام کلیئر کیا جاسکے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan May 29, 2013 04:23pm
اگر انکا دعوه درست هے تو هم انکے ساتھ هونگۓ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024