• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوات میں دھماکہ، امن کمیٹی رہنما کا بیٹا ہلاک

شائع May 28, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پاکستان کے صوبہ  خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے  مینگور میں منگل  کی صبح ایک بم دھماکے میں پاکستان مسلم لیگ نون  اور امن کمیٹی کے رہنما شیر علی کے  صاحبزادے برگت علی  ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق اس واقع میں دس افراد زخمی  بھی ہوئے ہیں جبکہ دھماکہ ایک ریمورٹ کنٹرول  ڈیوائس کی مدد سے  کیا گیا۔

پولیس نے بتایا  کہ دھماکہ  اس وقت کیا گیا جب  برگت علی شانگلہ میں گزشتہ روز ہوئے  بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے ڈی ایس پی کی نمازِ جنازہ میں جا رہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیر کو شانگلہ کے علاقے پورن میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں مقامی ڈی ایس پی سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

طالبان ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے جو ان کی تنظیم کا مقصد ہے۔

اس واقع کی ذمہ داری   تحریک ِ طالبان پاکستان نے  قبول کی ہے۔

طالبان ترجمان احسان اللہ احسان  کا کہنا ہے کہ  وہ  سیکیورٹی فورسز پر مزید حملے بھی کریں گئے جو ان کی تنظیم کا مقصد ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024