میکسیکو: بس حادثے میں سولہ افراد ہلاک
میکسیکو کی ریاست ہیڈالگو میں حکام کے مطابق ایک مسافر بس کے حادثے میں کم سولہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریاستی اٹارنی جنرل کے ترجمان فیرانڈو ہیڈالگو کا کہنا ہے کہ حادثہ اتوار کی دوپہر اُس وقت پیش آیا جب سیاحوں کا ایک گروپ تھرمل باتھ سے واپس میکسیکو آرہا تھا۔
انہوں نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہونے کی وجہ سے اُلٹ گئی۔
حکام نے بتایا کہ بس کافی پرانی تھی اور درست حالت میں نہیں تھی۔
اٹارنی جنرل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سات مرد، سات خواتین اور دو بچے شامل ہیں جبکہ نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔