• KHI: Maghrib 6:43pm Isha 7:59pm
  • LHR: Maghrib 6:13pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:19pm Isha 7:42pm
  • KHI: Maghrib 6:43pm Isha 7:59pm
  • LHR: Maghrib 6:13pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:19pm Isha 7:42pm

فلپائن: شدت پسندوں سے جھڑپ میں 12 افراد ہلاک

شائع May 25, 2013

فوٹو رائٹرز

زمبونگا: فلپائن میں شدت پسندوں اور فوج کے درمیان ہفتے کو ہونے والی جھڑپ میں بارہ افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

جنوب میں واقع دور دراز جزیرے پر ہونے والی لڑائی میں فلپائن میرین کے سات اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔

فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ڈومنگو ٹٹان نے منیلا میں اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپ میں ابو سیاف گروپ کے پانچ ارکان بھی ہلاک ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح صادق کے وقت پیش آیا، ہمارے فوجی حال میں اغوا ہونے والے افراد کو تلاش کر رہے تھے جس میں ایک فوجی کی بیوی بھی شامل تھی۔

انہوں نے بتایا کہا ابو سیاف نے قریبی علاقے باسیلن سے اغوا کی جانے والی سماجی کارکن کی بیوی کو اغوا کے دو روز بعد رہا کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے میرینز کو زمبو انگا میں واقع ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان میں سے ایک ہی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

میرین بریگیڈ کے کمانڈر کرنل جوز کینیبر نے بتایا کہ تقریباً 15 منٹ تک چلنے والی لڑائی میں دونوں فریقین کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

ابو سیاف گروپ جو کہ 1990 سے القاعدہ کی امداد سے مل رہی ہیں، اس  تنظیم کو غیر ملکی سیاحوں کے اغوا سمیت ملک میں بدترین دہشت گردی کے حملوں کا ذمے دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

یہ تنظیم امریکہ جانب سے مرتب کی گئی دہشت گردوں کی تنظیم کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2025
کارٹون : 18 مارچ 2025