• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

"توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے مشکل فیصلے کریں گے"

شائع May 25, 2013

سربراہ پاکستان مسلم لیگ نون، نواز شریف—فائل فوٹو
سربراہ پاکستان مسلم لیگ نون، نواز شریف—فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم  لیگ نواز نے جمعے کے روز واضح کیا کہ اُن کی حکومت توانائی کے سنگین بحران پر قابو پانے کے لیے مشکل فیصلے کرے گی۔

گزشتہ روز نواز شریف کی سربراہی میں رائے ونڈ لاہور میں مسلم لیگ نون کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں سنگین بحرانوں کوختم کرنے کے حوالے  سے اقدامات اور صوبہ بلوچستان میں حکومت کے قیام کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں نگران حکومت کی جانب سے 152 ارب روپے کےچھوٹے بجٹ میں "جی ایس ٹی " میں اضافے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت  ملک میں توانائی  کے بحران کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت کی کارکردگی  سے لوگ  مایوس نہیں ہوں گے اور وہ تمام ان وعدوں کو پورا کریں  گے جو انہوں  نے عوام سے  کرے ہیں۔

نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت مالی سال 2013ء کے قومی بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔

اجلاس میں موجود  سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت ملک میں بیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، نگران حکومت کو چاہیے کہ وہ  لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ نون کی فتح کے بعد سے ہی ہماری جماعت نے توانائی  کے بحران کو ختم کرنے کے لیے اقدامات پرغور کرنا شروع کردیا تھا۔

نگران وزیر پانی و بجلی مصدق ملک نے بھی توانائی کے مسئلے پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں مسلم لیگ نون کے رہنما سنیٹر اسحاق پرویز رشید ، خواجہ سعد رقیق، محتاب رشید، اور ثناءاللہ زہری نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی  نے نگران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں  توانائی کی پیداوار کے لیے نگران حکومت کی جانب سے ابھی تک بائیس ارب روپے جاری نہیں کیے گئے۔

پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری  قمرزمان کائر نے نواز شریف سے کہا کہ وہ نگران حکومت کو بجلی کے بحران پر قابو پانے  کے لیے اقدامات کرنے پر قائل کریں تاکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہو۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف منی  بجٹ  میں  جی ایس ٹی میں اضافے کی تجویز پر بھی نگران حکومت سے بات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ کے معاملے سے تو بظاہر ایسا لگاتا ہے کہ نگران وزیر اعظم نے کسی اور کا مقصد پورا کیا جو ان کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعرات کے روز ایک نیوز کانفرنس میں پانی و بجلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے تسلیم کیا تھا  کہ ملک بھر میں انیس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے  جس کی وجہ  نگران وزیر اعظم  کی جانب سے منظوری کے باوجود ابھی تک وزارتِ خزانہ کی طرف سے 22 ارب روپے  کی صرف میں فنڈز کی تقسیم  نہ ہونا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan May 25, 2013 01:13pm
هم اس سے انکارئ نہیں که ملک میں بجلی کا شدید بحران هے لیکن همارے ساتھ تو مکمل طور پر امتیازی سلوک هورها هے جو که ناقابل برداشت هے همارے علاقے صوابی میں معمول کی لوڈشیڈنگ 22 گھنٹے هے اور دو گھنٹے بجلی جو ایک ایک گھنٹے کی هوتی هے کی وولٹیج انتہائی کم هوتی هے عوام سخت ترین مشکلات میں هیں باقی علاقوں میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں هوتی هے جتنا که ھمارے علاقے میں هوتا هے همارے علاقے کو آر سی سی والوں نے خاص کر نشانہ بنایا هوا عوام سخت غصے اور اشتعال میں هیں اور کسی بھی وقت شدید ردعمل کا اظہارکرسکتی هے جسکی حکومت اور محکمۂ بجلی پر ھوگی

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025