• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بگٹی قتل کیس: مشرف، سابق وزراء کے وارنٹ جاری

شائع July 11, 2012

نواب اکبر خان بگٹی ۔ فائل تصویر

کوئٹہ : انسداد دہشت گردی سبی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی کسی میں سابق صدر مشرف سمیت چھ نامزد ملزمان کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رھے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی ایف ٓائی درج کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر تھانہ ڈیرہ بگٹی میں نواب بگٹی کے صاحبزادے جمیل بگٹی کی مدعیت میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت چھ نامزد ملزمان کیخلاف ایف ٓائی ٓار درج کی گئی۔

 مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی سبی کی عدالت کے جج محمد خان نواز خان نے ملزمان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق صدر پرویز مشرف سابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاو، سابق گورنر بلوچستان اویس غنی ،سابق وزیراعلی جام یوسف سابق اور صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت اٹھارہ جولائی تک ملتوی کرکے اس کیس کےتمام تفتیشی افسران کوبھی طلب کرلیا ھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024