• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نوابشاہ میں تصادم، تین افراد ہلاک، آٹھ زخمی

شائع May 12, 2013

کراچی میں تین سیاسی کارکنوں سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ فائل تصویر
کراچی میں تین سیاسی کارکنوں سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ فائل تصویر

نوابشاہ: اتوار کے روز شہر میں دو اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم سے کم از کم تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئےہیں۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ( ڈی آر او) آفس کے قریب اتوار کے روز پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے حامیوں نے نعرے بازی شروع کردی۔ اس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دس افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعد میں کم ازکم دو افراد ہلاک ہوگئے۔

اس کے بعد غریب آباد کے علاقے میں ایک اور شخص کو اشتعال دلانے پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔

واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو طلب کرنا پڑا جنہوں نے ملحقہ علاقے کا گشت شروع کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کل ہونے والے عام انتخابات میں پرتشدد واقعات، بم دھماکوں اور فائرنگ میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

اس کے علاوہ تین ہفتے تک جاری رہنے والی انتخابی مہم میں بھی طالبان اور دیگر شدت پسندوں کی جانب سے انتخابی جلسوں، امیدواروں اور دفاتر کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ ان واقعات میں 120  زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024