• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

پاکستانی شتر مرغ

شائع July 7, 2012

خدا کے فضل و کرم سے مشن کامیاب ہو گیا ہے۔ اب سے چھ ستمبر کے ساتھ ساتھ تین جولائی کا دن بھی منایا جائے گا، وہ دن جب دشمن کے دانٹ کھٹے کردئیے گئے۔

لفظ ‘سوری’ نے دنیا میں ہماری معزز اور قابل احترام پوزیشن بحال کردی ہے۔ یہ درہ طورخم پر ہمارے اصولی مؤقف کی ایک بڑی اخلاقی فتح ہے اور دنیا کی واحد سپر پاور کے مقابلے میں قوم کی جیت۔

سپر پاور نے ہماری سرحدوں کی خودمختاری اور سالمیت کو تسلیم کرلیا ہے اور جلد ہی غیر ملکی ایجنٹوں کے ہاتھوں گمراہ ہونے والے فاٹا میں ہمارے بھائی بھی یہ بات تسلیم کرلیں گے۔

یہاں کافر عیسائی فورسز پر ہماری فتح کی تفصیلات ہیں، جو ہمارے طالب بھائیوں کے خلاف ایک غیرمنصفانہ جنگ لڑ رہے ہیں۔انشاءاللہ! ان کی بھی وہی حشر ہو گا جو ان سے پہلوں کا ہوا تھا۔

ہل: ہیلو، ہیلو، میں مسز تھر سے بات کرسکتی ہوں؟

تھر: ہیلو۔

(جم! لائن پر تو کوئی آدمی لگ رہا ہے، مسز تھر کا نمبر ملاؤ! جم سرگوشی کرتے ہوئے: ارے یہ وہی ہیں! وہ لائن پر ہیں)۔

ہل: ہائی مسز کھر، میں ہیلری۔ اچھا سنو لڑکی، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم چار حروف پر مشتمل لفظ ' سوری ' سے آپ کو اعزاز بخشیں۔ سمجھ آیا؟

تھر: ٹھیک ہے، ہل۔

ہل:  تمہیں تو پتہ ہے کہ ہمارے لڑکے کیسے کام کرتے ہیں؟ ہم سچے دل سے مرنے والے حبیبیوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ یہ ہمارے وہسکی براووز کی گنگ ہو مو فو کاروائی تھی،  فرینڈلی فائر کی طرح کا واقعہ۔

تھر: بلکل بلکل، ہل

(ایک آوازآتی ہے: تھر، اس سے اتحادی فنڈ کے بارے میں پوچھو۔)

تھر: ہاں تو۔ ۔ وہ فوج نے۔ ۔ ۔ اوہ معذرت، دفترخارجہ نے نیٹو رسد کھولنے کا ارادہ کیا ہے۔ چونکہ ہم ڈالرز کی اس جنگ میں اتحادی ہیں لہذا اگر آپ اتحادی فنڈ فوراً جاری دیں تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نیٹو سپلائی پرکوئی اضافی سرچارج لاگو نہیں ہوں گے۔

ہل: ارے دوست، شکریہ۔ میں اگلی بار تمہارے باس سے تمہارے لئیے پنیر کی پٹی یا پھلوں کے سلاد کی ضرور سفارش کروں گی۔

تھر: شکریہ! آپ کا مطلب کہ آپ جنابِ زی سے میری سفارش کریں گی؟

ہل: ارے نہیں! وہ تمہارا باس کب سے بن گیا؟ میرا مطلب تھا کیانو پیریز، وہی تو تم لوگوں کے تمام فیصلے کرتا ہے ۔

تھر: آپ میری سفارش ابھی کرسکتی ہیں، وہ ایکسٹینشن پر ہیں۔ اچھا تو ہمیں فنڈ کب تک ملے گا؟

ہل: جیسے ہی یہ پانچ طرفہ گلہری کا پنجرا تمہارے بڑھے ہوئے کھاتوں کا فیصلہ کرے گا۔ تمہیں تو پتہ ہے، پیسوں کے اہم معملات میں ہم کلرکوں کی کون سنتا ہے تھر: لیکن۔ ۔

ہل: اور ہاں، تم لوگوں کو حقانی مرغی خانے کو بھی بند کرنا ہو گا ۔ میں امید کرتی ہوں کہ تمہارے پٹیشنیں فائل کرنے والے سیاست دان اس فیصلے کو سبوتاژ نہیں کریں گے۔

تھر: آپ کا مطلب ہے،وہ بکری اور کرائے پر ہجوم خریدنے والے سیاست دان؟ فکر مت کریں، ہم ان سے نمٹ لیں گے مگر آپ کو سرحد پار ملا ایف ایم  مرغی خانے کو بند کرنا ہو گا۔

ہل:  ارے میں نے تو کبھی اس شخص کے بارے میں سنا ہی نہیں۔ اگر مجھے وہ مل گیا تو میں آپ کو چکن کی بڑی دعوت پر ضرور مدعو کروں گی۔

تھر: تو پھرفنڈ کب جاری کریں گے، ہمیں ضرورت ہے۔

ہل: بہت جلد۔ مزید مسئلے مت بناؤ۔ تمہیں بھی اپنے بڑھے ہوئے کھاتوں پر سوری کہنا ہوگا! شتر مرغ کہیں کے۔ ۔ ۔ پھڑ پھڑاتے رہتے ہو مگر اڑ نہیں سکتے۔


صابر نذر کارٹونسٹ ہیں۔

صابر نذر
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد Jul 09, 2012 02:54pm
ہا، ہا، ہا! اس کا ترجمہ تو انگریزی سے بھی اچھا کیا گیا ہے. اخری جملہ کمال کا ہے.

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025