• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عاشقی ٹو کا سفر کامیابی سے جاری

شائع May 9, 2013

بالی وڈ اداکار ادیتیہ رائے اور شردھا کپور ایک ساتھ۔- آن لائن فوٹو
بالی وڈ اداکار ادیتیہ رائے اور شردھا کپور ایک ساتھ۔- آن لائن فوٹو

بالی وڈ کے معروف فلمساز و ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم 'عاشقی ٹو' کو خوب پذیرائی مل رہی ہے اور فلم باکس آفس پر دھوم مچانے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے۔

فلم ریلیز سے اب تک دس دنوں کے دوران تینتالیس کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

فلم کی کہانی گائیکی کو اپنا کریئر بنانے اور اس میں نام کمانے کی باگ دوڑ میں لگے ہیرو اور ہیروئن پر مشتمل ہے ۔

فلم گزارش اور ایکشن ری پلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ادیتیہ رائے کپور اور شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور نے عاشقی ٹو میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

عاشقی ٹو نوے کی دہائی میں بنی سپر ہٹ فلم عاشقی کا سیکوئل ہے، ایکشن فلموں بالخصوص ہالی وڈ فلم آئرن مین تھری کو بھی 'عاشقی ٹو' نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024