بلوچستان میں لیویز اسٹیشن پر مسلح حملہ
۔کوئٹہ : لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کے روز صوبہ بلوچستان کے شہر قلات میں مسلح افراد نے پانچ لیویز اہلکاروں کو اغواء کر لیا۔
جوہان لیویز اسٹیشن کو ایک طاقتور دھماکے میں تباہ کر دیا گیا اور دھماکے کے بعد مسلح افراد نے پانچ لیویز اہلکاروں کو اغواء کر لیا۔
ذرائع کے مطا بق عسکریت پسندوں نے لیویز اسٹیشن کے قریب خود کار بم نصب کیا ہوا تھا دھماکہ کے نتیجے میں اسٹیشن مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
دھماکے کےفوراۡ بعد درجنوں مسلح افراد علاقہ مکینوں سے پانچ سو شناختی کارڈ چھین کر اپنے ساتھ لے گے۔
پولیس، لیویز اور فرنٹیئر کور اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔