• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

"بیلٹ پیپرز کی ترسیل کاعمل آج مکمل ہو جائے گا"

شائع May 8, 2013

عام انتخابات کے سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل پاک فوج کی نگرانی میں کی جاری ہے—فوٹو آئی این پی

اسلام آباد: عام انتخابات میں اب صرف دو روز  ہی باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے  اٹھارہ کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل پاک فوج کی نگرانی میں مکمل ہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اہکار نے ڈان کو بتایا کہ تقریباً ستر فیصد بیلٹ پیپرز مختلف حلقوں میں ارسال کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل بدھ تک مکمل ہوجائے گا۔

اہلکار نے بتایا کہ متعلقہ فوجی افسران کے ساتھ مل کر بیلٹ پیپرز کی ترسیل کر رہے ہیں جبکہ دس مئی تمام بیلٹ  پیپرز پریزائیڈنگ افیسرز کے حوالے کر دیے جائیں گے.

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق چکدرا میں جن بیلٹ پیپرز پر قبضہ کیا گیا تھا، وہ کسی بھی امیدوار کے نام پر نہیں تھے۔

انہوں نے مزیذ کہا کہ الیکشن کمیشن کی ای ٹکٹ سروس سے دو ملین افراد بیس گھنٹوں کے اندر اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024