• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مصر کی شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

شائع May 6, 2013

اقوام متحدہ کا پرچم۔ فائل تصویر
اقوام متحدہ کا پرچم۔ فائل تصویر

قاہرہ: مصر نے شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے جبکہ عرب لیگ نے بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ زدہ ملک کے خلاف اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لئے اقدام اٹھائے۔

مصری ایوان صدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ فضائی حملے عالمی قانون اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گی۔

اطلاعات کے مطابق، حملوں میں لبنان کی حزب اللہ کے لئے راکٹوں کے ایک ٹھکانے کونشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب لیگ جو مصر کی طرح شامی صدر بشارالاسد کے مخالف باغیوں کے ساتھ ہے، نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام پر اسرائیلی حملے روکنے کے لئے فوری اقدام اٹھائے جسے اس نے عرب ریاست کی خود مختاری کی خطرناک خلاف ورزی قراردیا ہے۔

قاہرہ میں ایوان صدر نے شامی حکومت کے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں بیہمانہ کریک ڈاؤن کی شدید مخالفت کو دہرایا ہے تاہم اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اندرونی تنازعہ کو ہوا دے رہا ہے۔

ایک سینئر اسرائیلی ذریعہ کا کہنا تھا کہ رات گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے لئے ایرانی ہتھیاروں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جو کہ شامی حکومت کی قریبی اتحادی تنظیم ہے۔

بیروت میں ایک سفارتی ذریعہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ تین مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن دارالحکومت دمشق میں واقع علاقے صبورہ میں ایک فوجی تنصیب، ایک قریبی ہتھیاروں کا ڈپو اور ایک طیارہ شکن یونٹ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024