• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، چار اہلکار ہلاک

شائع April 16, 2013

۔۔۔۔رائٹرز فائل فوٹو۔
۔۔۔۔رائٹرز فائل فوٹو۔

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں کم از کم چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

منگل کو پیش آنے والا یہ واقعہ سعد گئی کے علاقے میں ہوا جہاں سیکیورٹی فورسز فرنٹئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو تحفظ مہیا کرنے پر معمور تھا۔

سرکاری ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا تھا جس کے دوران سڑک کنارے نصب بم کا استعمال کیا گیا تھا۔

پولیس افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’چار فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی سہی تعداد کے بارے میں تصدیق نہیں کی جاسکتی تاہم کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘

اس سے قبل افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دھماکہ خود کش ہے تاہم فوجی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملہ سڑک کنارے بم سے کیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Gharib Apr 16, 2013 09:53pm
Allah in shaheedon ko jannat ata farmaaye aur hamare nawjawanon ko apne hifaazat main rakhe.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024