• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm

مصر کے صدر نے حلف اٹھا لیا

شائع June 30, 2012

محمد مرسی۔ اے پی فوٹو

قاہرہ: محمد مرسی نے ہفتے کے روز مصر کی سپریم آئینی کورٹ کے سامنے صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔

وہ ملک کے پہلے صدر ہیں جو آزادانہ انتخابات کے ذریعے اس عہدے پر پہنچے ہیں۔

مصر میں ساٹھ سال پہلے شنشہایت کا تختہ الٹنے کے بعد سے وہ ملک کے پانچویں صدر ہیں۔

مبصرین کے مطابق مرسی نے ایوان کے بجائے بلکہ عدالت کے سامنے حلف اٹھا کر یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ فوجی طاقت کے سامنے جھک گئے ہیں۔

تاہم ، مرسی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ حسنی مبارک کا تختہ الٹنے کے بعد فوجی کونسل کی طرف سے ضبط کیئے گئے صدارتی اختیارات واپس حاصل کریں گے ۔

قبل ازیں، اخوان المسلمین کے نو منتخب صدر نے قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں ہزاروں کے مجمع کے سامنے غیر رسمی طور پر اپنے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔

انھوں نے کہا تھا کہ عوام کی طاقت سے بڑی کوئی طاقت نہیں اور اب مصر میں اقتدار اور حاکمیت کا منبع صرف عوام ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ فوج کی طرف سے حراست میں لیے گئے تمام شہریوں کو رہا کیا جائے گا اور حسنی مبارک کے خلاف احتجاج میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا  تھا کہ سارے مقاصد پورے ہونے تک انقلاب جاری رہے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

عبدالجبارناصر Jun 30, 2012 06:53pm
ڈاکٹر محمد مرسی اسلامی دنیا کا ایک روشن ستارہ ہے اللہ ان کو کامیاب کرے

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025