ق لیگ کا فاورڈ بلاک نون لیگ سے ناراض
لاہور: سابقہ پنجاب اسمبلی میں قاف لیگ کے فاورڈ بلاک کے تین ارکان چوہدری خالد پرویز، عرفان بشیر گجر اور جلال الدین ملک نے گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ نون کے انتخابی ٹکٹ لینے سے انکار کردیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے فاورڈ بلاک میں شامل یہ اراکین اب سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف پر یہ الزام عائد کررہے ہیں کہ انہوں نے ماضی میں کیے گئے ایک بھی وعدے پورے نہیں کیے۔
ان اراکینِ کی رائے میں پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت نے دھوکہ دیا اور جو وعدے کیے وہ پورے نہیں نہ کرسکے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کے پانچ سالہ دورِ اقدار میں پنجاب اسمبلی کے فاورڈ بلاک میں شامل چوہدری خالد پرویز، عرفان بشیر گجر اور ملک جلال الدین 2008ء کے عام انتخابات میں ایک ساتھ حلقہ پی پی 100، پی پی 102 گجرنوالہ اور حلقہ پی پی 222 ساہیول سے نامزد ہوئے تھے۔
ان تین اراکین میں سے ایک ملک جلال الدین کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں جب گورنر راج نافذ کیا گیا تو ہمیں لاکھوں روپے کی پیشکش ہوئی لیکن ہم نے مسلم لیگ نون کا ساتھ نہ چھوڑا اور آج ہمیں یہ صلہ دیا گیا ہے۔
انہوں نے ایک بیورو کریٹ پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کے شریف برادران سے قریبی تعلقات تھے جنہوں نے مسلم لیگ نون کا ٹکٹ بھی کیا تھا۔
ملک جلال الدین کا کہنا تھا کہ تقریباً ڈھائی سال قبل شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ 2013ء کے عام انتخابات میں ہماری حمایت کریں گے، لیکن اب شریف برادران گیارہ مئی کے عام انتخابات کلین سوئیپ کرنے کے لیے ہمیں ہی نشانہ بنا رہے ہیں۔
چوہدری خالد پرویز اور عرفان بشیر گجر دونوں نے یہ بات پر حیران کان انداز میں کہا کہ شہباز شریف نے وعدے اقدر میں رہتے ہوئے کیے تھے وہ اب کسی پورے کریں گے۔
انہوں نے کہا شہباز شریف نے نہ صرف اپنی پارٹی کے انتخابی ٹکٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا بلکہ انہوں نے اپنے حلقہ سے ایم این اے مقرر کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔
عرفان بشیر گجر نے کہا کہ خود شہباز شریف نے ہی ہمیں یہ سیکھایا کہ سیاست دونوں کا معاملہ ہے اور کوئی بھی وعدہ طویل مدت کے لیے نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے نون لیگ کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اب آزادانہ طریقے سے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔