• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

'دلوں پر راج کرنا میرا خواب'

شائع April 16, 2013

بالی وڈ اداکار دھرمیندر۔- آن لائن فوٹو
بالی وڈ اداکار دھرمیندر۔- آن لائن فوٹو

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کہتے ہیں کہ وہ لوگوں کے ذہنوں میں نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں پر راج کرنا چاہتے ہیں۔

 دھرمیندر نے کہا کہ 70 اور80 کی دہائی میں ان کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا تھا۔

اداکار نے کہا کہ وہ کبھی بھی نمبرون کے اداکاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئے کیونکہ جب آپ نمبرون اور نمبردو کی دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں تو آپ کا کام سے دھیان ہٹ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے یہ خواہش رکھتے تھے کہ لوگوں کے ذہنوں کی بجائے ان کے دلوں پر راج کریں وہ سینکڑوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں جو انہیں اپنے دل سے نکال ہی نہیں سکتے کیونکہ وہ ان سے بے حد پیار کرتے ہیں۔

اپنی فلمی مصروفیات کے حوالے سے اداکار نے کہا کہ فی الحال فلمی سفر جاری ہے اور لوگوں کی جانب سے اچھا رد عمل بھی مل رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025