• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

بیروزگاری ایک سنگین مسئلہ

شائع April 16, 2013

پاکستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور توانائی کا سنگین بحران لاکھوں محنت کشوں کا روزگار نگل گیا۔ ملک میں بے روزگاروں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، گزشتہ مالی سال بیروزگاری کی شرح چھ فیصد کے قریب پہنچ گئی، ملک میں جاری بدامنی، توانائی کی شدید قلت، غیرملکی سرمایہ کاری میں گراوٹ، روپے کی بے قدری اور ملکی وعالمی معاشی سست روی کے باعث پاکستان میں ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے۔

 پانچ سال قبل بیروزگاری کی شرح پانچ اعشایہ چار فیصد تھی، جو مالی سال دوہزار بارہ میں بڑھ کر پانچ اعشاریہ نو فیصد پر پہنچ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چار لاکھ افراد کا بے روزگار ہونا معیشت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

راحیلہ قریشی Nov 04, 2013 10:11pm
اگر پاکستان کی ترقی چاہیے تو ہر نوجوان ہر صحت مند شخص کو مصروف کرنا ہوگا انھیں روزگار دینا ہو گا جب ہی قائد اعظم کا پاکستان بن سکتا ہے