• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کورین ریپر سائی کا نیا گانا بھی سپر ہٹ

شائع April 15, 2013

کورین ریپر سائی۔- آن لائن فوٹو
کورین ریپر سائی۔- آن لائن فوٹو

جنوبی کورین سنگر سائی کا نیا سانگ جینٹل مین بھی انٹرنیٹ پر ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر سپر ہٹ ہو گیا۔

جنوبی کورین اسٹار سائی کا یہ گانا سنگل اسٹائل ہے جس میں اسٹار اپنی دوست کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، دُنیا بھر میں ریلیز اور جنوبی کوریا میں کانسرٹ کے پندرہ گھنٹوں کے اندر یہ گانا ایک کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔

گینگنم اسٹائل کے بانی پاپ سنگر سائی نے نئے گانے جینٹل مین میں بھی منفرد انداز کا ڈانس کیا ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

سائی نے تیرہ اپریل کو کوریا میں کانسرٹ کے دوران بھی یہ گانا پیش کیا تھا۔ کانسرٹ میں موجود ہزاروں افراد جینٹل مین کی دھن پر ناچتے رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سائی کے گیت گینگنم اسٹائل نے بھی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024