• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئٹہ میں شیعہ زائرین پہ حملہ،کم از کم تیرہ افراد ہلاک

شائع June 28, 2012

امدادی کارکنان اور مقامی افراد امدادی کاروائیوں میں مصروف۔ – ای ایف پی فوٹو

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں شیعہ زائرین کی بس پر خود کش حملہ کیا گیا جس میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے میں خودکش حملہ آور نے ایک گاڑی ایران سے آنے والی شیعہ زائرین کی بس سے ٹکرادی جس کے نتیجےمیں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لاشیں اور زخمی افراد کو بولان میڈیکل کمپلکس اور سول اسپتال منتقل کردیا کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی زائرین کی بس سے ٹکرا دی جو ایران سے کوئٹہ واپس آرہی تھی۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ہزار گنجی میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کی ایک گاڑی بس کے ساتھ تھی جسے دھماکے میں شدت نقصان پہنچا اور اس میں موجود ایک اہلکار بھی ہلاک ہو گیا جوکہ بس کی سکیورٹی پر مامور تھا۔

بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، لاشین اور زخمیوں کو نکالنے کے لئے بس کی باڈی کو کاٹنا پڑا اور ایک کرین کی مدد بھی حاصل کی گئی۔

ہزارگنجی کوئٹہ کا ایک نواحی علاقہ ہے۔

ابتدائی طور پر امدادی کارکنوں کی تعداد بہت کم تھی جس کے باعث لوگوں کا ہجوم جائے وقوعہ کے گرد بڑھ گیا۔  مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

سی سی پی او کوئٹہ نے بتایا کہ حملے میں پندرہ سےبیس کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

صائمہ Jun 30, 2012 06:51am
بے غیرت لشکرجھنگوی پیچھے سے کیوں وار کرتے ہو؟ سامنے آکر وار کرو، نہتے ، بوڑھے، بچے اور عورتوں پر چپپکے سے وار کرنے والے بے غیرت سامنے آکر مقابلہ کرو تو پتہ چلے کہ کون ہے شیر میدان کا.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024