• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مشرف کراچی، چترال، قصور سے انتخابات لڑیں گے

شائع March 26, 2013

سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف۔ فائل فوٹو
سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف۔ فائل فوٹو

کراچی: پارٹی ذرائع نے منگل کو بتایا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں کراچی، چترال اور قصور سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے لیے کھڑے ہوں گے۔

یہ فیصلہ آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے دوران کیا گیا ۔ مشرف کا اس بارے میں باظابطہ اعلان بدھ کو پریس کانفرنس میں متوقع ہے۔

سابق صدر جن کا استقبال اس طریقے سے نہ ہوسکا جس کی وہ امید کررہے تھے، آج ایم کیو ایم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ آج ان کی گورنر سندھ عشرت العباد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ہوٹل میں جمع ہونے والے تقریباً پچاس لوگوں سے بات کرتے ہوئے مشرف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی وجہ سے ہی واپس آئے۔

پارٹی کی ترجمان آسیہ اسحاق نے بتایا کہ اے پی ایم ایل کے پارلیمانی بورڈ میں غلام مصطفی خاصخیلی (سندھ)، چوہدری اشرف (پنجاب)، شیر اسلم خان (کے پی کے)، حاشم خان (بلوچستان) اور چوہدری شفیق وفاقی دارالحکومت سے شامل ہوں گے۔ ڈاکٹر امجد پارٹی کے چیف کوارڈینیٹر ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024