• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

پاکستانی طالبہ کیلئے اعزاز

شائع June 23, 2012

کراچی: زینب عمران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

کراچی :پاکستان کی ہونہار طالبہ زینب عمران آج اولمپک گیمز کی ٹارچ ریلی میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہورہی ہیں۔

زینب نے اولمپک ٹارچ ریلی میں شرکت کو پاکستان اور اپنے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لندن میں اپنے ملک کا بہتر امیج پیش کریں گی۔

سولہ سالہ طالبہ نے مزید کہا کہ وہ لندن میں پاکستان کو بطورکھیلوں سے محبت کرنے والی قوم سامنے لائیں گی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی زینب کا انتخاب پانچ ہزار طلبہ میں سے کیا گیا ہے۔

اولمپک ٹارچ ریلی 28 جون کو ناٹنگھم میں ہوگی جس میں آذربائیجان، برازیل، بنگلہ دیش، مصر، ایتھوپیا، گھانا، اردن، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، موزنبیق، نائیجریا، پاکستان، جنوبی افریقہ، ترکی، تنزانیہ، ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو، یوگینڈا اور زمبیا سے بیس نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شرکت کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024