جشن نوروز
ایران میں عید نوروز کا جشن منایا جاتا رہا ہے۔ یہ موسم بہار کی آمد کا واضح اشارہ ہوتا ہے۔ اس رسم کو حالات و حادثات زمانہ نہ صرف مٹا سکا بلکہ اسلام آنے کے بعد اس نے مذہبی رنگ بھی حاصل کرلیا اور نوروز نے ایرانی تشخص کے تحفظ کے ساتھ ہی خود کو زینت اسلام سے بھی مزین کردیا یوں یہ جشن ایرانی ثقافت و تہذیب کی علامت بن گیا ہے ۔ چنانچہ اس وقت پوری دنیا میں نوروز منایا جاتا ہے اور اس میں ایرانی ثقافت و تہذیب کی واضح علامتیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔عید نوروز کا آغاز اکیس مارچ سے ہوتا ہے اور تیرہ دنوں تک تاریخی و قدرتی مقامات اور فطری مناظر کی سیر و سیاحت پر ختم ہوتا ہے ۔
تحریر و تصاویر: خبر رساں ادارے