• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لیاری گینگ وار کا اہم کردار ارشد پپو ہلاک

شائع March 17, 2013

لیاری میں بروہی چوک کے قریب فائرنگ سے ارشد پپو بھائی اور ساتھی سمیت ہلاک۔ فائل تصویر
لیاری میں بروہی چوک کے قریب فائرنگ سے ارشد پپو بھائی اور ساتھی سمیت ہلاک۔ فائل تصویر

کراچی: ڈان نیوز کے مطابق، لیاری گینگ وار کا اہم ملزم، ارشد پپو اپنے بھائی اور ایک ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بروہی چوک کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلاک ہوئے ۔

بعد ازاں ہلاک شدگان کی شناخت ارشد پپو، اس کے بھائی یاسر عرفات اور اس کے ایک ساتھی شیرا پٹھان کے نام سے ہوئی ۔

تینوں کی لاشوں کو سِول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ۔

یہ تینوں افراد حکومتی اداروں کو مطلوب تھے جبکہ ارشد پپو لیاری گینگ وار کے مرکزی کرداروں میں سے ایک تھا جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکرکراچی کے قدیم ترین علاقے کو اپنے مخالفین سے چپقلش کی وجہ سے ایک محاذِ جنگ بنارکھا تھا۔ پپو کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے تھی اور اس پر قتل، اقدامِ قتل اور اغوا کے مقدمات قائم تھے۔

واقعے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور روڈ بلاک کرکے کئی گھنٹوں تک پولیس کی رسائی کو ناممکن بنائے رکھا۔

اس کے علاوہ شہر میں جاری فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں مزید چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

دو افراد کو بولٹن مارکیٹ میں واقع میمن مسجد کے پاس ہلاک کردیا گیا۔

ایک اور شخص کو لانڈھی کے علاقے ظفر ٹاؤن میں ڈکیتی کیخلاف مزاحمت کرنے پر ہلاک کردیا گیا۔

سُپرہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے پاس ایک تاجر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ اس کے بعد مشتعل ہجوم نے پھتراؤ کیا اور کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا۔

ناظم آباد میں ڈکیتی کی واردات پر مزاحمت کرتے ہوئے باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔

کھارادر میں سریا گلی میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیاری ہی کے علاقے موسیٰ لین میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024