• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کوئٹہ سے 'دہشت گرد بچے' گرفتار، پولیس

شائع March 13, 2013

پولیس کے مطابق،  تمام بچوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں اور یہ ‘دوستی گروپ’ کے نام سے کام کرتے رہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔
پولیس کے مطابق، تمام بچوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں اور یہ ‘دوستی گروپ’ کے نام سے کام کرتے رہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔

کوئٹہ: کوئٹہ میں باچا خان چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث گیارہ کم عمر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر محمود نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر شہر کے نواحی علاقے میں ایک باغ پر چھاپہ مارا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جسکی آڑ لیتے ہوئے آٹھ افراد فرار ہوگئے تاہم گیارہ کم سن بچوں کو یہاں سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ موقع سے دس کلو بارودی مواد دستی بم فیوز ڈیٹونیٹر سمیت دیگر اشیاہ برآمد ہوئیں۔

سی سی پی او کوئٹہ نے بتایا کہ تمام بچوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں اور یہ 'دوستی گروپ' کے نام سے کام کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفشیش کے دوران بچوں نے میزان چوک سمیت شہر میں ہونے متعدد بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

میر زبیر نے مزید بتایا کہ کالعدم مزاحمتی تنظیم یونائتیڈ بلوچ آرمی ان بچوں کو بم دھماکے کرنے کیلئے دو سے پانچ ہزار روپے ادا کرتی تھی۔

واضح رہے کہ 10 جنوری کو باچا خان چوک پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ اس دن پیش آیا تھا جب علمدار روڈ پر ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

باچا خان دھماکے کی ذمہ داری یونائتیڈ بلوچ آرمی نے قبول کی تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Babur Mar 13, 2013 05:19pm
Bahut afsos ki baat hai ke bachhe aise kaamon main maloos ho jaate hain jis se un koi matlab hee nahin. Jo jo grohain bachhon ko apne naajaayaz karwayion main istemaal kar rahe hain, un ko sharam aana chaahiye. Bachhon ko is omar main padhna chaahiye, khilonon se khelna chaahiye na aslehain aur bamon se. Bechaare bachein.
meer siarus Mar 13, 2013 06:33pm
every one in pakistan is going to be hero,fc recoverd many amounisions,now police found many child terrorists,heroizm exampels

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024