• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سندھ اسمبلی میں خواتین پر تشدد سے متعلق بل منظور

شائع March 8, 2013

سندھ اسمبلی۔ فائل فوٹو
سندھ اسمبلی۔ فائل فوٹو

کراچی: سندھ اسمبلی نے سندھ قواعد (دوسرا ترمیمی) بل دو ہزار تیرہ اور خواتین پر تشدد سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

جمعے کو وزیر قانون سندھ ایاز سومرو نے سندھ قواعد(دوسراترمیمی) بل پیش کیا۔

ایاز سومرو کا کہنا تھا کہ دو ہزار ایک کے بلدیاتی اداروں کے افسران کے نام تبدیل کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر کی جگہ کلکٹر، ای ڈی او اور ڈی سی او کی جگہ کمشنر اور ڈی ڈی او کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوگا۔

اس موقع پر اسمبلی میں گھریلو تشدد کا بل بھی کثرت رائے سے منظور  کیا گیا۔

بل کے تحت تشدد میں ملوث افراد کو ایک ماہ سے دوسال تک کی سزا اور ایک ہزار سے پچاس ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024