• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کل تک نگراں وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ کر لینگے، عمران

شائع March 7, 2013

imran-khan-afp-670
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان۔ فائل فوٹو۔

اسلام آباد: چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی کل تک مشاورت کر کے نگراں وزیر اعظم کے نام کو حتمی شکل دیدے گی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ہم الیکشن میں کسی بھی سیاست دان کو اس وقت تک ٹکٹ نہیں دیں گے جب تک اثاثے وہ نہ ظاہر کردے، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ٹکٹ پر کوئی بینک نادہندہ انتخاب لڑ سکے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کی چھان بین کر لی گئی ہے اور ہماری پارٹی کے انتخابات 15 مارچ تک ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمشن پر  دباو ڈالنا ہو گا۔

عمران نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں ایسے لوگوں کی تعداد ہے جھنوں نے ٹیکس نہیں دیا، ایک دن میں 5 ارب کا ٹیکس چوری ہوتا  ہے لیکن دونوں جماعتوں نے 5 سال میں کرپشن کے خلاف کوئی  قانون پاس نہیں کیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے واضح کیا کہ اگر ٹیکس پر قانون سازی نہ کی گئی  تو تحریک  انصاف سپریم کورٹ جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا گراف نیچے آیا ہے لیکن ہم 23 مارچ  کو جلسہ میں اپنی مقبولیت کا گراف ظاہر کردیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024