آئندہ انتخابات میں خون خرابہ ہو گا، پیر پگارا
لاہور: مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا پیر صبغت اللہ راشدی نے کہا ہے کہ انتخابات میں پیسے کے استعمال کے ساتھ ساتھ خون خرابہ بھی ہو گا۔
لاہور میں ملت پارٹی کے سربراہ چوہدری ظہیر کی مسلم لیگ فنگشنل میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں اور پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے کی طرف جارہا ہے۔
پیرپگارا نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ق لیگ سمیت تمام مسلم لیگوں کے اتحاد کے خواہاں ہیں اور میں نے انہیں سندھ اور پنجاب میں ہم خیال لوگ اکٹھے کرنے کے لئے کہ دیا ہے۔
پیرپگارا نے سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کا الزام لگایا اور بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں خون خرابہ ہوتا نظر آرہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پیسے کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
فنکشنل لیگ کے سربراہ نے صوبائی الیکشن کمیشن پر چیف الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے کا الزام لگایا اور کہا کہ انہیں تبدیل کیا جائے۔
انہوں نے صوبوں میں غیر جانبدار گورنر تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔