• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ٹی آئی تعلیمی مد میں 2.5 کھرب رکھے گی، عمران

شائع February 20, 2013

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان فائل فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان نےبدھ کے روز کہا ہے کہ پی ٹی آئی برسر اقتدار آ کر ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاز کریں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پی ٹی آئی  نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفازکے لیئے چھ نکاتی فارمولا پیش کیا ہے۔

تمام سرکاری اور پرائیویٹ  سکولوں میں یکساں نظام تعلیم اور نصاب رائج ہوگا اور تدریسی زبان انگریزی کے بجائے اردو ہو گی۔

تعلیم کا بجٹ دو اعشاریہ ایک  فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد مقرر کیا جائے گا اور ڈھائی کھرب روپے اس مد میں خرچ کئے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بدعنوان سیاستدانوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر تعلیم کے شعبے پر خرچ کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف تعلیمی شعبے کو  اولیت دیتی ہے کیونکہ تعلیم سے ہی ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کی پی ٹی آئی مدارس کے طلباء کو عام اسکولوں کے طلباء کے ساتھ برابری کی سطح پر لانے کے لیئے بھر پور کوشش کرے گی۔

عمران خان نے کہا کی انگریزی ایک بین الااقوامی زبان ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انگریزی مضمون کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن اسے ثقافت کے طور پر اپنانا ملک میں سماجی طبقہ بندی کا سبب بنے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد پی ٹی آئی تمام تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک کرے گی اور تعلیمی نظام ڈسٹرکٹ اور سب ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ  فاٹا اور بلوچستان کے بیشتر تعلیمی ادارے گذشتہ دس سالوں سے بند ہیں جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو پڑھا نہیں پا رہے ہیں جو فوری حل طلب مسئلہ ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

شانزے Feb 20, 2013 10:13pm
جو بھی لیڈر اس ملک سے مخلص ھو گا وھ تعلیمی انقالاب لائے گا تعلیم سے شعور آنا ھے جس سے وڈیروں ، ملاؤں اور گدی نشینوں کا خودبخود خاتمہ ھو جائے گا اس لئے مجھے ڈر ھے کہ عمران خان کو آگے نہیں آنے دیا جائے گا

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024