• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

حفیظ شیخ مستعفی، مانڈوی والا نئے وزیر خزانہ

شائع February 19, 2013

ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد: سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے منگل کے روز اپنے منصب سے استعفی دے دیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ  حفیظ شیخ ملک میں آئندہ ہونے والے انتخابات سے قبل نگران حکومت میں قیادت کی زمہ داری سنبھالیں گے۔

پاکستانی قانوں کے مطابق کابینہ کے تحلیل ہونے کے بعد انتخابات سے پہلے  نوے دن کے لیئے نگران حکومت کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے۔ انتخابات کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق عبدالحفیظ شیخ حکومت کی جانب سے نگران حکومت میں بطور وزیر اعظم نامزدگی کے لیئے سر فہرست ہیں۔

حکومتی جماعت اور اپوزیشن رہنما نگران حکومت میں قیادت کے ناموں پر متفق ہیں۔

لیکن اپوزیشن کو شیخ کی نامزدگی پر اعتراز ہوسکتا ہے کیونکہ وہ فوج کے خاصے قریب رہے ہیں اور سابق فوجی آمر پرویز مشرف کے دور میں نجکاری اور سرمایہ کاری کے وزیر رہ چکے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ایک افسر اور ایک اعلی سرکاری افسر کے مطابق ریاستی وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا حفیظ شیخ کے متبادل کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دینگے۔

شیخ جو معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی سند رکھتے ہیں  ہارڈورڈ یونیورسٹی  میں تدریسی فرائض انجام دے چکے ہیں  اور کئی سال  ورلڈ بینک میں ملازمت کرنے کے علاوہ  وہ سعودی عرب میں  وولڈ بینک کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Feb 19, 2013 07:13pm
اگر ایسا هوا یا کیا گیا تو وه شک یقین میں بدل جائے گا که ملک اب بھی آزاد نہیں اب بھی ملک ورلڈ بینک آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ گروئ هے هم سپریم کورٹ اور الیکشن کمیش سے (ایسا هونے کی صورت میں) اس کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے هیں

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2025
کارٹون : 18 اپریل 2025