• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm

خیبرایجنسی میں دھماکہ، تینتیس افراد ہلاک

شائع June 16, 2012

۔ فائل فوٹو

پشاور: خیبر ایجنسی کے ایک بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم تینتیس افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ کے سربراہ کے مطابق ہفتے کے روز خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کے مرکزی بازار میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تینتیس تک جا پہنچی ہے۔

سرکاری عہدے دار ارشد خان نے بتایا کہ دھماکے کا ہدف بظاہر ذکا خیل قبیلے کے حکومت حامی ارکان تھے جو ایک مقامی جنگجو لیڈر کے مخالف ہیں۔

دھماکے کے بعد قریبی بیکری میں سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جو مزید ہلاکتوں کا سبب بنی ۔

تاحال کسی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی لیکن عسکریت پسند اس علاقے میں کئی حملے کر چکے ہیں ۔

اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے بھی زیادہ ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025