پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی
کراچی: پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال -132012 کے پہلے سات ماہ کے لئے 12 فیصد کم ہوگیا.
پاکستان کے اعداد و شمار کے بیورو کے مطابق، مالی سال 2012-13 کے پہلے سات ماہ کے لیے خسارہ 11٫617 بلین ڈالر ہے جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 13٫209 بلین ڈالر تھا۔
بیورو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات 13٫118 بلین ڈالر سے 14٫068 بلین ڈالر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ درآمدات 26٫32 بلین ڈالر سے کم ہوکر 25٫68 بیلن ڈالر رہ گئی ہیں۔
مزید برآں جنوری کے مہینے کے لیے برآمدات 2٫023 بلین ڈالر رہیں جبکہ درآمدات 3٫763 بلین رہیں۔