• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

جوہری تنازعہ: ایران، اقوام متحدہ مذاکرات پھر ناکام

شائع February 14, 2013

وینا: اقوام متحدہ میں ایٹمی معاملات کے ذمے دار حکام نے کہا کہ ایران سے اس کے ایٹمی پروگرام پر کی جانے والی تحقیقات پر رواں ہفتے ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

تہران میں بدھ کو ہونے والی میٹنگ میں کسی بھی قسم کی پیش رفت نہ ہونے سے ایران کے متنازع ایٹمی پروگرام پر ایک دہائی سے جاری تنازع ختم کرنے کی عالمی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

یاد رہے کہ 26 فروری کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی معاملات پر مذاکرات ہوں گے، مغربی دنیا کا ماننا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام سے جلد ایٹم بم تیار کر لے گا تاہم ایران نے ہمیشہ اس کی تردید کی ہے۔

عالم ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل حرمین نکرٹس نے کہا کہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں واپسی پر کہا کہ ہم مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کیلیے ہمیں مزید وقت درکار ہے۔

انہوں مزید کہا کہ دونوں فریقین نے ابھی تک مذاکرات کی دستاویزات تیار نہیں کی جبکہ اگلی میٹنگ کیلیے تاریخ بھی طے نہیں کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2025
کارٹون : 20 اپریل 2025