• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

سندھ اسمبلی میں مفت تعلیم کا بل منظور

شائع February 13, 2013

فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔

کراچی: سندھ اسمبلی میں بدھ کے روز وزیر تعلیم سندھ پیرمظہرالحق نے سندھ میں مفت تعلیم کا بل اسمبلی میں پیش کیا، جیسے ایوان نے بحث کے بعد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ لازمی مفت تعلیم کے قانون کے تحت پانچ سال سے سولہ سال کے بچے مفت تعلیم  حاصل کرسکیں گے، اور بچوں کی اسٹیشنزی، کتابیں، اسکول بیگز اور سفری سہولتیں حکومت برداشت کرے گی۔

پیرمظہرالحق نے کہا کہ پرائیوٹ اسکول بھی کلاس کی تعداد کے مطابق بیس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کے پابند ہوں گے، جو نجی اسکول حکومت سے مراعات نہیں لے رہے وہ بھی پانچ فیصد طلباء کو مفت داخلہ دینے کے پابند ہوں گے۔

وزیر قانون ایازسومرو کی درخواست پر سندھ آرمز بل دو ہزار تیرہ اورحیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل دو ہزار تیرہ موخر کردئے گئے۔

 سندھ اسمبلی نے لاہورمیں پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر پولیس تشدد اور ملتان میں ایم کیوایم کےرہنما افتخار رندھاوا کے گھر چھاپے کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظورکی اورپنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب پولیس کی غنڈہ گردی کا نوٹس لے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024