• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

انٹیل کی آن لائن ٹی وی سروس

شائع February 13, 2013

۔— فائل فوٹو
۔— فائل فوٹو

واشنگٹن:انٹیل کارپوریشن رواں سال آن لائن ٹیلی ویژن سروس کا آغازکرے گا جس سے نہ صرف لائیو ٹی وی نشریات دیکھی جاسکیں گی بلکہ صارفین کے مطالبہ پر نشریاتی مواد بھی فراہم کیا جائے گا۔

منگل کو آل تھنگز ڈیجیٹل ’’ڈائیو ان ٹو میڈیا ‘‘کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹیل میڈیا کے صدراورجنرل منیجرایرک ہگرزنے کہا کہ انٹیل کارپوریشن مواد فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے پربات چیت کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 'ہم گزشتہ سال سے انٹیل میڈیا کے قیام پرکام کررہے ہیں ، یہ ایک نیا گروپ ہوگا جس کی توجہ انٹرنیٹ پلیٹ فارم کو ترقی دینے پرمرکوز ہوگی'۔

'یہ ایک معیاری سروس ہوگی جہاں ہم آخری صارف کیلئے اعلی ترین تجربہ تخلیق کریں گے'۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025